راولپنڈی: اقوام متحدہ کے امن مشن میں فرائض سرانجام دینے والا پاک فوج کا سپاہی جام شہادت نوش کرگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں فرائض انجام دینےوالا پاکستانی فوجی شہید ہوگیا ہے، حوالداربابرصدیق کانگو میں امن مشن میں خدمات انجام دے رہےتھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایک گروپ نے تیس ستمبرکو پرماننٹ آپریشنل بیس پرہتھیارڈالنےکے نام پرحملہ کیا، حوالداربابرصدیق کالعدم ہتھیارڈالنے والوں کی رجسٹریشن کررہاتھا کہ ایک حملہ آور نے ان پر فائرنگ شروع کردی، جس کے باعث بابر صدیق کے سر میں گولی جالگی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام ِمتحدہ کےامن مشن میں تعینات پاکستانی خواتین نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام بلند کردیا
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہید حوالدارکو فوری طورپر نزدیکی پاکستان آرمی میڈیکل ایڈ پوسٹ لےجایا گیا جہاں زخمی حولداربابرصدیق زخموں کی تاب نہ لاکرچل بسے، واقعے کے بعد پاک فوج کےا ہلکاروں نے فوری جوابی کارروائی کی۔