Search Suggest

پی ٹی آئی رہنما وزیراعظم اور وزیر خزانہ کے تضادات سامنے لے آئے


ماہر معاشیات اور پی ٹی آئی رہنما مزمل اسلم وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیانات میں تضادات کو سامنے لے آئے ہیں۔

مزمل اسلم نے اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔

مزمل اسلم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ دلچسپ وقت ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے دنیا سے مدد کی درخواست کی ہے جب کہ اب وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہہ رہے ہیں کہ ہم امداد نہیں لیں گے۔

ماہر معاشیات نے مزید کہا کہ شہباز شریف پیرس کلب کے قرضوں کو ری شیڈول کرنے کا کہہ رہے ہیں جب کہ وزیر خزانہ نے کہا ہم نہیں کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ شہباز حکومت نے روسی تیل کی درآمد کو مسترد کر دیا ہے جب کہ وزیر خزانہ نے کہا ہم روس سے تیل لیں گے۔

انہوں نے سوال پوچھتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کنفیوژ ہے یا انکار؟


 

Post a Comment

Write your opinion