Search Suggest

پاکستان کا دورہ کرنے والی کینیڈین بلاگر نےاسلام قبول کرلیا


اوٹاوا: کینیڈا سے تعلق رکھنے والی معروف ٹریول وی لاگر اور بائیکر گرل روزی گیبریئل نے اسلام قبول کرلیا۔

گیبریئل نے اپنا مذہب تبدیل کرنے کا اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹس انسٹاگرام اور فیس بک پر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام قبول کرنے کے حوالے سے میں نے سب کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

روزی گیبریئل کا کہنا تھا کہ ’سال 2019 میری زندگی کے سخت سالوں میں سے ایک تھا، اُن تمام چلینجز کا سامنا کرنے کے بعد میں آج یہاں کھڑی ہوں‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’بچپن سے ہی میرا خدا کے ساتھ خاص اور منفرد تعلق رہا ہے، میرا راستہ آسانیوں سے بہت دور تھا اور میرے اندر ہمیشہ ہی غصہ اور خوف کا عنصر موجود رہتا تھا، میں ہمیشہ خدا سے فریاد کرتی تھی کہ آخر میں ہی کیوں، ان پریشانیوں کا سامنا کروں‘۔


 

Post a Comment

Write your opinion